13 نومبر 2018
تازہ ترین
 پٹرول1.77، ڈیزل  2 روپے لٹر مہنگا

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گیا اور جو31 جنوری تک جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل  کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوگرا کی سفارش کے مطابق پیٹرول کی قیمت  ایک روپے 77 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس اور اوگرا نے 16جنوری سے 31جنوری تک پٹرول کی قیمت میں  ایک روپے 77 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.94روپے، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں10.11اور 14.31روپے فی لیٹر اضافہ کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم کی ہدایات پر صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے  لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا  ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟