18 نومبر 2018
تازہ ترین
 پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 30فیصد کمی

جولائی 2018 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 30 فیصد کی کمی واقع ہوئی ، جس کا بنیادی سبب فرنس آئل کے استعمال میں ہونے والی کمی ہے۔ گزشتہ روز آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2018 کے دوران فرنس آئل کی فروخت 3 لاکھ 51 ہزار ٹن تک کم ہو گئی ، جبکہ جولائی 2017 کے دوران فرنس آئل کی فروخت 8 لاکھ 74 ہزار ٹن رہی تھی  ۔اسی طرح گزشتہ مالی سال کے ماہ جولائی کے مقابلہ میں جولائی 2018 کے دوران ڈیزل کی فروخت میں بھی 22 فیصد کی کمی سے فروخت کا حجم 6 لاکھ 14 ہزار ٹن تک کم ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 43 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 2017 میں ڈیزل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر تھی جو جولائی 2018 میں 113 روپے فی لیٹر تک بڑھ گئی ہے۔ او سی اے سی کی رپورٹ کے مطابق جولائی 201  کے مقابلہ میں جولائی 2018 کے دوران پٹرول کی فروخت میں معمولی ردوبدل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی کھپت میں 11 فیصد کے اضافہ سے حجم 7.4 ملین ٹن تک بڑھ گیا جو مالی سال 2017 میں 6.6 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟