16 نومبر 2018
 پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 14.02 فیصد کمی

جون 2018 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 14.02 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق جون 2018کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 79.4 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ مئی 2018 کے دوران درآمدات کا حجم 92.35 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مئی 2018 کے مقابلہ میں جون 2018 کے دوران پٹرلیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 12.95 ارب روپے یعنی 14 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟