16 نومبر 2018
تازہ ترین
  پوپ فرانسس کی پادریوں کیجانب سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر معافی

پوپ فرانسس نے مختلف گرجا گھروں میں پادریوں کی جانب سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر معافی مانگ لی ہے،  برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئر لینڈ کے دورے کے دوسرے روز پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ویٹی کن سٹی کے پوپ فرانسس نے پادریوں کے بڑھتے ہوئے جنسی اسکینڈل پر  معافی مانگتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا ہوتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پاپ فرانسس نے کہا کہ کوئی بھی شخص ان لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں کر سکتا جن سے ان کی معصومیت کو چھین لیا گیا ہو اور تلخ و دردناک یادوں میں معصوم بچوں کو زندہ رہنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہو  اس تکلیف دہ صورت حال کا سدباب ہونا بہت ضروری ہے۔ آئر لینڈ میں کسی ویٹی کن سٹی کے پوپ کا یہ 39 سال بعد پہلا دورہ ہے تاہم یہ دورہ پوپ فرانسس کے لیے خوشگوار ثابت نہیں ہوا، ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور چرچ کے پادریوں کی جانب سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ چرچ کے بشپ اور دیگر حکام زیادتی میں ملوث پادریوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس نے اپنے دورے کے پہلے روز 8 ایسے بچوں سے ملاقات کیں جنہیں مبینہ طور پر چرچ میں پادریوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پوپ فرانسس اور بچوں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟