25 مئی 2019
تازہ ترین
پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی

پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی

پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ۔  پاکستان ہاکی فیدڑیشن کے سیکرٹری  شہباز احمد سینئر نے مہمان ٹیم کے اگلے ماہ شیڈول دورہ پاکستان سے فی الحال معذرت کی تصدیق کی ہے۔ شہباز سینئر نے کہا کہ پولینڈ ہاکی نے ہمیں اس بارے میں باقاعدہ مطلع کر دیا ہے کہ وہ فی الحال پروگرام کے مطابق پاکستان نہیں آسکتے تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم چند ماہ بعد پاکستان آکر ضرور کھیلے گی۔ واضح رہے کہ مارچ میں شیڈول پاکستان ہاکی سپر لیگ کے بعد ملتوی ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نظریں دورہ پولینڈ پر مرکوز تھیں، لیکن مہمان ٹیم کے اس ٹور کے فی الحال نہ ہونے پر قومی کھیل ایک بار پھر جمود کا شکار ہوگیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟