17 نومبر 2018
تازہ ترین
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے عثمان بزدار اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی جمع

وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جارہے ہیں جس کے تحت عثمان بزدار اور حمزہ شہباز نے کاغذات جمع کرا دیئے۔ پنجاب اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، اسمبلی سٹاف کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار خود اپنے کاغذات جمع کرانے آئے اور اس موقع پر انہوں نے مٹھائی بھی کھائی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے گئے ہیں، حمزہ شہباز مصروفیات کی وجہ سے نہیں آ سکے جس کے  باعث ان کے کاغذات پارٹی رہنما خالد وارن نے جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال رات ساڑھے 8 بجے تک مکمل کی جائےگی ، جس کے بعد سپیکر اسمبلی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا اعلان کریں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟