24 ستمبر 2018
تازہ ترین
پنجاب کابینہ  میں مزید 5 وزراء شامل

 حکومت پنجاب نے صوبائی کابینہ کے مزید 5 وزرا کے محکموں  کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں شامل مزید 5 وزرا کو ان کے محکمے تفویض کر دیے ہیں۔ حافظ عمار یاسر کو قدرتی وسائل و معدنیات کی وزارت دی گئی ہے جب کہ راجہ راشد حفیظ کو لٹریسی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ  چوہدری ظہیرالدین کو پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ دیا گیا ہے، ہاشم ڈوگر کو بہبود آبادی کا محکمہ دیا گیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟