20 ستمبر 2018
پنجاب کابینہ میں مزیدوزیر،مشیرشامل کرنیکا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں مزید نئے وزرا، مشیر اور معاون خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں مزید 9 وزیر، 3 مشیر اور 5 معاون خصوصی کو شامل کیا جائے گا ۔ ممکنہ طور پر کابینہ کا حصہ بننے والے وزرا میں سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم، سید حسنین جہانیاں گردیزی، اجمل چیمہ، محمد اخلاق، آشفہ ریاض اور شوکت لالیکا شامل ہیں۔  ذرائع کے مطابق زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح کو تیسرے مرحلے میں کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوابہ اور محمد حنیف کو بطور مشیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ، جبکہ 5 معاون خصوصی بھی ہوں گے جن میں رفاقت گیلانی، امیر محمد خان، خرم لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟