25 ستمبر 2018
تازہ ترین
پنجاب میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ نہیں دیں گے،حمزہ شہباز

 حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا، دوسری جانب  مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ نہیں دیں گے۔  ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرنا جانتے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ نہیں دیں گے، مینڈیٹ تبدیل ہونے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، عوام ووٹ چوری کا حساب چاہتے ہیں جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟