23 ستمبر 2018
تازہ ترین
 پنجاب میں نرسوں کو ماہانہ 9 ہزار روپے رسک الا¶نس دینے کی منظوری

õ اس سلسلسہ میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے وزیر اعلی پنجاب کو ایک سمری ارسال کی تھی ۔اس سلسلہ میں نرسنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی õ وفد میں صدر ایسوسی ایشن روزینہ منظور ، جنرل سیکرٹری شہناز اور شہناز ڈار کے علاوہ نرسز کی ایک بڑی تعداد شامل تھی ۔وفد نے نرسز کو رسک اا¶نس کی منظوری دینے پر وزیر اعلی محمد شہباز شریف ، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری نجم احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ تمام نرسنگ کمیونٹی صحت کے شعبہ کی نیک نامی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے پوری لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گی õ سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے کہا کہ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد کے مطابق یارڈسٹک طے کی جا رہی ہے جس سے ڈاکٹرز کے ساتھ نرسز کی سیٹوں میں بھی مزید اضافہ ہو گا õ نجم احمد شاہ نے کہا کہ اصل ہدف مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافہ اور انہیں کوالٹی میڈیکل کور کی فراہمی ہے جس کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔   


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟