23 ستمبر 2018
تازہ ترین
پنجاب فوڈ اتھارٹی کادائرہ پھیلانے کا فیصلہ

 

اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی، ضروت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کی ری سٹرکچرنگ  کیسمری منظوری کے لیے کیبنٹ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائراہ کار 5اضلاع سے بڑھا کر پورے پنجاب تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں جون 2017تک 18اضلاع میں فوڈ اتھارٹی کے دفاتر قائم کیے جائیں گے جبکہ دسمبر 2017تک فوڈ اتھارٹی پورے صوبے میں کام کا آغاز کر دے گی۔  فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر لاہور کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تمام خالی اسامیوں فوری پر کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں توسیع منصوبے کے لیے گریڈ 1سے گریڈ 19 تک  199نئی اسامیوں کی درخواست بھی کی گئی ہے ۔سمری کی منظوری کے بعد فوڈ اتھارٹی کاروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لیے پولیس کی مدد لی جا سکے گی ۔ فوڈ اتھارٹی اپنا ویجیلنس ونگ بنائے گی جو ملاوٹ مافیا پر نظر رکھنے کے ساتھ ادارے کے اندر موجود افسران اور عملے کی کارکردگی اور اختیارات کے جائز حد میں رہ کر استعمال کو یقینی بنائے گی


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟