25 ستمبر 2018
تازہ ترین
پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں نئے آئی جیز کو مقرر

 حکومت نے پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں نئے آئی جیز کو مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں نئے آئی جیز کی تقرری کردی گئی۔ کلیم امام کو آئی جی سندھ اور محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ صلاح الدین کو ایک بار پھر آئی جی خیبر پختون خوا مقرر کر دیا گیا ہے۔ کلیم امام کو پنجاب سے سندھ، محمد طاہر کو کے پی سے پنجاب تعینات کیا گیا ہے جب کہ سندھ میں تعینات آئی جی امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویږن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟