23 ستمبر 2018
تازہ ترین
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی 100.3ارب روپے  ٹیکس وصولیاں

 رواں مالی سال 2017-18 میں جولائی تا مئی کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی  نے 100.3 ارب روپے کے ٹیکس وصولیاں کی ہیں ۔ پی آر اے کے چیئرمین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کےلئے مختلف جدید ترین سکیمیں متعارف کرائی ہیں، جن میں ای کورٹس ، ٹیکس کلینک ، امانت سکیم سمیت دیگر پراڈکٹس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی مختلف سکیمز کے ذریعے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ کیلئے  نئی اور جدید سکیمیں متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کیلئے جدت پر مبنی سروسز کی فراہمی سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا اور جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مختلف ٹیکسز کی مد میں 100 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟