27 مئی 2018
تازہ ترین
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال

تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا ہے۔ حکام نیشنل پاورکنٹرول سنٹر کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ۔ سیکرٹری پاور ڈویږن سمیت متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سنٹر پہنچ گئے، تربیلا پاور پلانٹ کی جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کے باعث ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ،مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،  لاہور کے میو ہسپتال میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے متعدد مریضوں کے آپریشنز منسوخ کر دیے گئے ہیں ۔ گنگا رام ہسپتال میں موبائل فون کی لائٹ سے کام لیا جا رہا ہے۔جناح ہسپتال کے جنریٹر کام کرنا چھوڑ چکے ہیں۔ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی بندش کی وجہ سے نیو ایئرپورٹ اسلام آباد میں مسافروں کی کائونٹرز پر قطاریں لگ گئیں ہیں ۔سارا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔اسلام آباد پارلیمنٹ میں بھی بجلی بند ہونے سے اندھیرا ہے اور ایوان کی کاروائی بھی جنریٹر چلا کر کی جارہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟