24 مئی 2019
تازہ ترین
 پلاسٹک لنچ باکس بچوں کی صحت کیلئے نقصان دہ

 پلاسٹک لنچ باکس بچوں کی صحت کیلئے نقصان دہ

سکول جانے والے بچوں میں پلاسٹک لنچ باکس کا استعمال ان کی صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ مائیں بچوں کو سکول کیلئے پلاسٹک کے بنے لنچ باکس، المونیم فوائل یا پلاسٹک ریپ( جو عموماً پراٹھا لپیٹنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے) میں کھانے کی چیزیں رکھ کر دیتی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق پلاسٹک اور ایلومینیم بچوں کے ہارمونز پر اثر انداز ہوتا ہے اور جسم کو ضروری معدنیات سے بھی محروم کر دیتا ہے لہٰذا اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے پلاسٹک اور ایلومینیم کے متبادل میں سٹیل کے لنچ باکس کے استعمال پر زور دیا ہے۔ ماہرین کے ماطبق ہمارے لئے اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ پلاسٹک کسی بھی گرم کھانے کی چیز پر اثر انداز ہو کر زہریلے کیمیکلز کا باعث بنتے ہیں ۔ اس کے بر عکس ایسے لنچ باکسس کا استعمال جو پلاسٹک سے پاک ہو ں اور خاص کر سٹیل کے بنے ہوں ، بچے کی صحت پر مثبت اثر رکھتے ہیں۔ اسی طرح پلاسٹک کی بوتلوں کو بھی زیر استعمال لانے سے منع کیا گیا ہے اور ان کی جگہ تانبے اور سٹیل کی بوتل کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟