15 نومبر 2018
تازہ ترین
پشاور کا کھلاڑی امریکی ٹی ٹوینٹی  ٹیم میں شامل

پشاور سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹ آل رائو نڈر جانثار خان نے امریکا کی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا لی۔ جانثار خان پاکستان کی انڈر 15 اور 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1995 میں انڈر 15 ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا،  جبکہ 1998 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اس حوالے سے جانثار خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ سے وہ ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کوالیفائر کھیلیں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ محنت سے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟