22 نومبر 2018
تازہ ترین
پشاور زلمی کا کیرالہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

 پشاور زلمی اور زلمی فائونڈیشن کی جانب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے متاثرین سیلاب کے لئے امداد کا اعلان کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مشکلات میں گھرے کیرالہ کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، بھارتی ریاست کیرالہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالی بڑی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ پشاور زلمی اور زلمی فائونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ کیرالہ میں ہونیوالے بڑے جانی اور مالی نقصان پر انہیں افسوس ہے۔ وہ زلمی فائونڈیشن کی جانب سے کیرالہ متاثرین کے لئے پانچ ہزار ٹیٹنس اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، ان کی دعائیں اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟