22 ستمبر 2018
تازہ ترین
 پریشر میں پاک بھارت ٹیموں کی صلاحیت سامنے آتی ہے، کپل

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو  نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں دبائو کا عنصر برقرار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہائی پریشر ہوتے اور اسی سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں، دبائو کے بغیر کھیلنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ایشیا کپ جیتنے کیلئے بھارتی ٹیم کو کوئی مشورہ دینے کے بارے میں سوال پر  انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی مشورہ مانگے نہیں یا اس کو ضرورت نہ ہو نہیں دینا چاہئے۔ کوہلی کی اس ایونٹ میں عدم موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہ اکہ بڑی ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟