15 نومبر 2018
تازہ ترین
پریانکا کے  بھارت چھوڑنے پر سلمان کا رد عمل

 معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے بالی وڈ سلطان کی فلم بھارت چھوڑ جانے کے فیصلے پرسلمان خان نے خاموشی توڑ دی۔بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم بھارتٴ چھوڑ جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پریانکا کو فلم ٴبھارتٴ میں شامل کرنے سے قبل اگر ہمیں یہ پتہ چلتا کہ انہوں نے وہاں کوئی بڑی فلم سائن کی ہے تو ہم ویسے بھی انہیں نہیں روکتے لیکن یہ سب فلم کی شوٹنگ کے 10 دن پہلے پتہ چلا۔سلمان خان نے کہا کہ آخری پل میں پتہ چلا کہ پریانکا فلم چھوڑنا چاہتی ہیں جس پر ہم نے انہیں کہا کہ اگر آپ فلم جاری نہیں رکھنا چاہتی تو مت رکھیں لیکن اس وقت ہمیں کچھ اور وجوہات بتائی گئیں۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ اب چاہے وہ وجہ شادی کی ہو،میرے ساتھ کام  نہ کرنے کی یا صرف انہیں ہالی ووڈ فلم یا کوئی شو کرنا ہو وہ ان کیوجہ ہو سکتی ہے لیکن ہمیں آج بھی پریانکا کے کام پر خوشی اور فخر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟