20 ستمبر 2018
پریانکا  کی  نک جونس سے منگنی کی تقریب

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک جونس کی منگنی کی رسم ممبئی میں ان کے گھر میں ادا کی گئی۔  اس موقع پر اداکارہ کے قریبی عزیز و اقارب سمیت نک جونس کے والدین بھی موجود تھے، جنہوں نے جوڑے کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ منگنی کے موقع پر پریانکا چوپڑا نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ، جبکہ ان کے منگیتر روایتی سفید کرتے پاجامے میں دکھائی دیئے۔ دونوں کی منگنی پنجابی رسم و رواج کے مطابق ہوئی، جبکہ نک جونس کے والدین نے بھی بھارتی پنجابی سٹائل میں شرکت کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کی جانب سے 200 مہمانوں کی ہوٹل میں بکنگ کروائی گئی، جو خاص طور پر امریکا سے منگنی میں شرکت کرنے کے لئے آئے ہیں۔ منگنی میں پریانکا کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا، انہوں نے خصوصی طور پر لکھنو سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کرکے شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق آج رات منگنی کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں بالی وڈ سٹارز سمیت شوبز شخصیات شرکت کریں گے۔ اس تقریب کا اہتمام خاص طور پر نک جونس کو پریانکا کے دوستوں اور کولیگز سے ملوانے کے لئے کیا گیا ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟