21 ستمبر 2018
تازہ ترین
پریانکا کی شادی کے سوال پر شاہ رخ ناراض

 بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منگنی کے سوال پر آگ بگولہ ہوگئے اور خاتون صحافی کو کھری کھری سنا دیں۔ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا سکینڈل ماضی میں بہت مشہور ہوا تھا، فلم ڈان2 کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان قربتوں کے چرچے میڈیا میں چھائے رہے تھے۔ تاہم گوری خان کے دبائو پر شاہ رخ خان کو پریانکا سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی۔ جب سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نہ تو فلموں میں کام کرتے ہیں اور نہ ہی کسی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود شاہ رخ خان پریانکا کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں اور پریانکا کی ہر بات ان پر اثر انداز ہوتی ہے، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔ ایک تقریب کے دوران جب شاہ رخ سے  پریانکا کی منگنی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو جواب دینے کے بجائے وہ خاتون صحافی پر غصہ ہوگئے اور کہا  ہاں میں بھی شادی کر رہا ہوں، اور آپ کو اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی بھیجوں گا، میرے استقبالیے کا کارڈ آئے گا آپ کے پاس۔ میری مہندی پر ضرور آنا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟