21 نومبر 2018
تازہ ترین
پریانکا نے نک جونس سے منگنی توڑ دی

 بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس  سے منگنی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا جب نک جونس کے کانسرٹ میں شرکت کرکے   بھارت واپس آئیں تو ایئرپورٹ پرموجود فوٹوگرافروں کی جانب سے ان کی تصاویرلینے کے لئے انتظار کیا جارہا تھا۔ اداکارہ نے جیسے ہی فوٹو گرافرز کو دیکھا تو اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی منگنی کی انگوٹھی فوری طور پر اتار دی جس سے سب ہی حیران رہ گئے ، جبکہ اداکارہ کے تاثرات بھی اس وقت کچھ اچھے نہیں تھے۔ اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ انہوں نے ایسا کسی وجہ سے کیا یا واقعی کوئی اور بات ہے۔ واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات گزشتہ سال میٹ گالا میں ہوئی تھی جہاں وہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئے تھے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟