19 نومبر 2018
پریانکا میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں، سلمان

بالی وڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان نے کہا ہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم بھارت سے اس لئے کنارہ کشی اختیار کی کیونکہ وہ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں۔ بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان  نے کہا کہ میں نے پریانکا سے فلم چھوڑنے سے متعلق  پوچھا اگر آپ منگنی کر رہی ہیں تو آپ کو فلم چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر پریانکا نے کہا مجھے شادی کرنی ہے تو میں نے کہا کرلو شادی۔ سلمان خان نے کہا  کہ پریانکا چوپڑا نے فلم منگنی یا شادی کی وجہ سے نہیں چھوڑی بلکہ وہ میرے ساتھ اور ہماری بالی وڈ انڈسٹری میں کام کرنا نہیں چاہتیں، وہ صرف ہالی وڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے پریانکا کو کامیابی کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ پریانکا جو کرنا چاہتی ہیں کریں، میں خوش ہوں کہ انہوں نے منگنی کی اور اپنی زندگی میں خوش رہیں۔ پریانکا چوپڑا نے کچھ عرصہ قبل فلم بھارت سے اچانک کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ جس پر سب سے زیادہ تکلیف سلمان خان کو ہوئی اور وہ ان سے ناراض بھی ہوئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟