20 ستمبر 2018
 پریانکا  دمے کے مرض کی آگاہی مہم کا حصہ

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دمے کا مرض لاحق ہے اور اب وہ لوگوں کو اس بیماری سے آگاہی دینے کے لیے سماجی مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔پریانکا چوپڑا کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ نہ صرف ہالی وڈ میں قدم جماچکی ہیں بلکہ ذاتی پروڈکشن ہائوس بھی قائم کرلیا ہے جس کے بینر تلے کئی مقامی فلمیں بن چکی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کی ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ دمے جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟