15 نومبر 2018
پریانکا اور نک کے تعلق کی راہ کس نے ہموار کی؟

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس کے درمیان رومانوی تعلق کی خبریں تو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، تاہم اس کے رشتے کا  آغاز کہاں سے ہوا اور کس نے ان دونوں کو ملوایا، یہ بات کوئی نہیں جانتا۔تاہم ہالی وڈ کے نامور اداکار ڈیوین جانسن جنہیں دی راک بھی کہا جاتا ہے نے نہ صرف پریانکا اور نک کے تعلق کی تصدیق کی بلکہ دعویٰ بھی کیا کہ ان دونوں کو ملوانے والے وہ خود ہیں۔ انٹرٹینمنٹ ٹو نائٹ کی رپورٹ کے مطابق اداکار سے سوال پوچھا کہ کیا پریانکا اور نک جونس کے افیئر کے ذمہ دار وہ ہیں، تو پہلے تو ڈیوین نے سوال کیا کہ کیا وہ دونوں خوش ہیں؟ تاہم بعدازاں انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے ہی ان کو ملوایا تھا، اگر یہ دونوں خوش ہیں تو سارا کریڈٹ میرا ہے، پریانکا کے ساتھ بےواچ میں کام کیا، جبکہ نک کے ساتھ جومانجی میں اور میں نے ہی ان دونوں کو قریب لایا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟