22 ستمبر 2018
تازہ ترین
پریانکا اور نک جونز کی شادی میں تاخیر

نامور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز اگلے سال امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ سابق ملکہ حسن اور بالی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی منگنی کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں رواں سال اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دونوں اگلے سال امریکا میں شادی کریں گے۔ واضح رہے کہ 25 سالہ امریکی گلوکار و اداکار نک جونز نے 36 سالہ پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کی تھی ،جسے پریانکا نے قبول کرلیاتھا۔ دونوں کی گزشتہ ماہ ممبئی میں منگنی اور روکے کی رسم ہوئی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟