08 اپریل 2020
تازہ ترین
 پرکاش راج نے  مداح کا موبائل توڑ دیا

پرکاش راج نے مداح کا موبائل توڑ دیا

معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے ایئرپورٹ پرمداح کی جانب سے سیلفی لینے کی کوشش پر اس کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا۔پرکاش راج مقامی فلم نگری میں طویل عرصے سے جلوہ گرہورہے ہیں اور بالی ووڈ میں بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں اجے دیوگن کی فلمٴٴسنگھمٴٴ،سلمان خان کیٴٴوانٹڈٴٴ اور ٴٴدبنگ 2ٴٴ میں بھی شامل ہیں جب کہ انہوں نے ولن کے کردارسے خوب شہرت سمیٹی لیکن اب حقیقی زندگی بھی ولن کا روپ دھار لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش راج کو چنئی ایئرپورٹ کے لاؤنج سے باہر جاتے ہوئے مداحوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر اداکار غصے میں آگئے اور ایک مداح کا موبائل فون چھین کرزمین پر پٹخ دیا جس سے موبائل فون ٹوٹ گیا تاہم اداکارمداح کی شکایت کے باوجود  بغیر کوئی توجہ دیئے گھر روانہ ہوگئے۔نوجوان مداح نے ایئرپورٹ حکام کو اداکار کے اس نامناسب رویئے کی شکایت کی تاہم حکام نے کسی قسم کی کارروائی کی بجائے نامور شخصیت ہونے پر معاملے کو ختم کرنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ اداکار پرکاش راج اپنے نا مناسب رویئے کے باعث کئی بار فلم شوٹنگ سے معطل کیے جا چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟