پرو ہاکی کیمپ ،7کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل

پرو ہاکی کیمپ ،7کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل

 نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پرولیگ کے کیمپ کا آغاز ہوگیا اور پہلے روز سات کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ہی فیل ہوگئے۔ لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پرو ہاکی لیگ کے لئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ، کیمپ میں 50 سے زیادہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا۔  کیمپ میں دو کھلاڑیوں علی شان اور توثیق ارشد نے رپورٹ نہیں کی۔ دونوں کھلاڑی نجی مصروفیات کے باعث چند روز بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر سعید خان پیر کو کیمپ جوائن کریں گے۔ ہیڈ کوچ اور قائم مقام سیکرٹری ایاز محمود کی موجودگی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کی تعداد کو کم کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے پچیس کردیا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ نے ہفتے کو صبح کے سیشن میں تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جس کے دوران 7 کھلاڑی مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ چند لڑکوں کی فٹنس متاثر کن رہی تاہم اکثریت کو فٹنس میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی ۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم 24 جنوری کو ارجنٹائن کی اڑان بھرے گی جہاں ایونٹ کا پہلا میچ 2 فروری کو ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟