23 مئی 2019
تازہ ترین
 پروٹین کی کمی بالوں کو کمزور کرنے کا سبب

 پروٹین کی کمی بالوں کو کمزور کرنے کا سبب

کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ تر افراد کے دن میں100 بال گرتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ بالوں کو گنگھا نہ کریں تو ان کے گرنے میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ بال گرنے کی کچھ خاص وجوہ بھی ہوتی ہیں جن میں سٹریس ، ہارمونز کا عدم توازن اور غذائیت میں کمی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ کچھ دیگر وجوہ میں بڑھتی عمر ، تھائیرائیڈکے مسائل اور ڈرگز وغیرہ شامل ہیں۔ بالوں کو گھنا اور مضبوط بنانے کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسے شیمپو کا استعمال کریں جس میں سلفیٹ شامل نہ ہو۔ سلفیٹ ایک زہریلا کیمیکل ہے جو بالوں کے والیم کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بالوں سے قدرتی چکنائی کو ختم کر کے انہیں خشک اور روکھا بنا دیتا ہے۔ بالوں کو روزانہ شیمپو کرنے سے پرہیز کریں۔ باقاعدگی سے خشک شیمپو کا استعمال آپ کے سر کی جلد اور خاص طور پر فولیکلز کو متاثر کرتا ہے۔ اسکے نتیجے میں بال گرنا اور کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ کیا آپ بالوں کو گرم ہیئر ڈرائر ، کرلنگ اور سٹریٹننگ ٹولز سے نقصان پہنچا کر پشیمان ہیں ؟ ہائی ہیٹ سٹائلنگ بالوں کی بیرونی کیوٹیکل لیئر کو نقصان پہنچاتی ہے یا اسے بالکل ہی جلا دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بالوں کو سٹریٹ کرنے سے پہلے زیادہ درجہ حرارت سے تحفظ دینے والا سپرے ضرور کریں۔ متناسب اور مکمل غذائیت نہ لینا بھی بالوں کی نشوونما اور صحت کو متاثر کرتا ہے۔ لہٰذا یہ اہم ہے کہ صحت مند غذا کے استعمال کو یقینی بنایا جائے جیسا کہ میوہ جات ، پھل ، سبزیاں ، پروٹین اور صحت مند چکنائیاں۔ جسم کو بالوں کی نشوونما کے لئے وافر مقدار میں غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ چند مخصوص غذائیں کھاتے ہیں اور باقی سے اجتناب کرتے ہیں تو خود اپنے جسم کو بہت سے غذائی اجزا سے محروم کر دیتے ہیں۔ بالوں کی صحت کے حوالے سے پروٹین ایک اہم میکرونیوٹرئینٹ ہے۔ بال پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں اور غذا میں مطلوبہ مقدار میں پروٹین کا شامل نہ ہونا بالوں کو کمزور کرنے کا سبب بنتا ہے۔ آپ کو اپنی غذا میں مختلف اقسام کے اجزا کا استعمال کرنا چاہئے جن میں پروٹین وافر مقدار میں شامل ہو۔ کستورا مچھلی اور کدو کے بیج زنک فراہم کرتے ہیں جبکہ سالمن اور خوردنی مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور انڈے بائیوٹن سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کو صحت اور نشوونما فراہم کرتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟