15 نومبر 2018
پردے میں بھی شہرت

فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسی سوشل ویب سائٹس پر اسٹار اور سلیبریٹی بنے ہوئے ہیں، وہیں عام لوگ بھی ان سے پیچھے نہیں ہیں۔ایسے ہی عام لوگوں میں شمار ہونے والی پولینڈ کے شہر وارسا کی 20 سالہ نتالیہ گٹکی وچز بھی ہیں جو اپنا چہرہ دکھائے بغیر انسٹاگرام پر مشہور ہو گئی ہیں ایک رپورٹ کے مطابق 3 سال قبل انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنانے والی نتالیہ نے صرف 444 پوسٹ ہی کی ہیں مگر ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زائد ہے، جب کہ انہوں نے خود صرف 100 افراد کو فالو کر رکھا ہے۔ نتالیہ انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنی ایسی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن میں ان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دیتا یا انہیں پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔ تاہم انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایسی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جن میں ان کا مکمل چہرہ بھی نظر آ رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ لی گئی تصویریں بھی شیئر کی ہیں ،مگر ان کی جانب سے زیادہ تر ایسی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جن میں ان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔ اپنا چہرہ چھپانے کے باوجود صرف 3 سال کے اندر ایک لاکھ سے زائد فالوورز کی توجہ حاصل کرنے والی نتالیہ دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر اسٹار کی حیثیت حاصل کر چکی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟