پرتھ سٹیڈیم  میں میچز کا انعقاد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پرتھ میں قائم نئے سٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیتے ہوئے یہاں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کی منظوری دے دی ۔ آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے 60ہزار گنجائش کے حامل اس نئے سٹیڈیم کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ جمع کروائی اور انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک اس سے بہتر اور شاندار سٹیڈیم کا دورہ نہیں کیا اور اس کا معیار طے کردہ معیار سے بھی زیادہ بلند ہے۔ سابق ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ یہ ایک شاندار اور اعلیٰ معیاری سٹیڈیم ہے جس میں تینوں فارمیٹ کے میچز کے انعقاد کی تجویز پیش کرتے ہوئے  کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہا۔  پرتھ سٹیڈیم 28 جنوری کو پہلی مرتبہ میچ کی میزبانی کرے گا جہاں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں میچ اس گرائونڈ پر کھیلا جائے گا اور اس میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔