23 ستمبر 2018
پرانے ٹی وی سے بنی دیواروں والا گھر

ویتنام میں ایک گھر کے باہر پرانے ٹی وی سیٹ کچھ اس طرح سے لگائے گئے ہیں جن پر دیواروں کا گمان ہوتا ہے اور اسے دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویتنام نے ایک ہرے بھرے علاقے میں ایک مکان کے باہر درجنوں ٹی وی سے مکان کی دیوار یا باڑ بنائی ہے۔ یہ تمام ٹی وی سیٹس پرانے ہیں جن میں کیتھوڈ رے (پکچر) ٹیوب لگی ہوئی ہے۔ یہ عجیب گھر ویت نام کے جزیرے ہون تھوم میں واقع ہے لیکن جزیرے پر چلنے والی تیز ہوائوں سے ان ٹی وی سیٹس کو اب تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اسی بنا پر گھر کے مالک نے ٹی وی سے گھرکی دیوار بنائی ۔ لیکن دیوار بنانے کے لئے ٹی وی کے انتخاب کی وجہ کوئی نہیں جانتا۔ بعض لوگوں کے مطابق یہ ایک ٹی وی بنانے والے کا مکان ہے اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مالک نے یہ ٹی وی سستے بھائو خرید کر اسے خوبصورت انداز میں لگا کر اپنے مکان کی شان بڑھائی ہے۔ وجہ کوئی بھی ہو لیکن یہ گھر اب توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ ٹیلی ویږن سے بنی اس دیوار پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی ہورہی ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ٹی وی میں ٹوٹ پھوٹ سے ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کیتھوڈ رے ٹیوبس میں پارہ، سیسہ اور دیگر مضر کیمیکلز ہوتے ہیں جن سے خصوصاً بچوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟