24 ستمبر 2018
تازہ ترین
پتوں والی سبزیاں اور انڈا دماغی صحت کیلئے فائدہ مند

ماہرین نے انڈے اور پتوں والی سبزیوں کو دماغ کے لئے انتہائی مفید قراردےدیا ۔ دماغ کی تندرستی اور نشوونما کے لئے ایسی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بھر پور نیوٹریشن مل سکے۔ عام طور پر زیادہ تر افراد سبزی اور انڈا کھانا پسند نہیں کرتے لیکن اب ایک تحقیق سے ان غذائوں کی افادیت سامنے آئی ہے۔ امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق نوجوانوں اور پختہ عمر کے افراد کے درمیان بڑھتا اور کم لیوٹن لیول سامنے آیا۔ لیوٹن ایک مدافعتی قوت ہے جو کہ خوراک  سے حاصل ہوتی ہے اور اس خوراک میں پتے والی سبزیاں یعنی پالک، بند گوبھی، مولی کے پتے وغیرہ شامل ہیں، جبکہ اس کی وافر مقدار انڈے اور ناشپاتی میں بھی پائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق لیوٹن سے یادداشت تیز ہوتی ہے اور دماغی تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے ، حالانکہ دماغ کی صحت کے ساتھ یہ پوری جسمانی صحت کے لئے مفید ہے اور خاص کر دماغ کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟