21 اپریل 2019
تازہ ترین
پاک ویسٹ انڈیز وومنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاک ویسٹ انڈیز وومنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وومنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی  کا انعقاد کیا گیا، سیریز کل سے شروع ہوگی۔ آئی سی سی وومنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان وومنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز میں مجموعی طور پر گرین شرٹس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آخری میچ جیتنے سے پلیئرز کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گیا، ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کا کمبی نیشن زیادہ بہتر ہے، ٹیم سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لئے پر عزم ہے، سپنرز ہماری اصل طاقت ہیں، پیسرز ایمن انور، ڈیانا بیگ اور عالیہ ریاض بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، اس شعبے میں مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈین کپتان سٹیفنی ٹیلر نے کہا  کہ اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، مہمان پلیئرز اچھی فارم میں ہیں، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟