24 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاک ویسٹ انڈیز سیریز، معاملات طے  پا گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے، جس کے مطابق دو ٹیموں کے درمیان سیریز 2021 میں ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا ایک ٹی ٹوینٹی اور 3 ٹیسٹ میچز جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوں گے، جبکہ دو ٹی ٹوینٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹی ٹوینٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے، جس کے لئے قومی ٹیم امریکی شہر فلوریڈا جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز 2021 میں ہی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات آئے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟