22 فروری 2019
تازہ ترین
پاک قطر تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق ہو گیا،اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔دوحا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے، قطر کے ساتھ ایل این جی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کی ایل این جی ضروریات بڑھیں گی لہذا قطر کے ساتھ اس حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان اربوں ڈالر تجارت کے مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو سکتا ہے


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟