31 مئی 2020
تازہ ترین
پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کو تیار

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کو تیار

ملاقات میں کنٹرول لائن پر سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جو ہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کنٹرول لائن پر سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جو ہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف نے یقین دلایا کہ مسلح افواج پاکستان ہر مشکل گھڑی میں کنٹرول لائن اور پاکستان کی سرحدوں کی مکمل حفاظت اور ملک کے دفاع کی خاطر ہر قسم کے اقدامات اٹھائے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خطے میں سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا نے جنرل قمر جاوید با جو ہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے فاٹا اور کے پی میں ترقیاتی کاموں میں یو اے ای کے تعاون کو سراہا۔ یو اے ای کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟