15 نومبر 2018
پاک فوج کی کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل سے متعلق خبر کی تردید

پاک فوج نے کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل سے متعلق غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خبر کی تردید کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی ٹویٹ میں وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے یہ خبر دی تھی کہ کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی کے بعد شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم کر دیا گیا ہے ۔ تاہم آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق جاننے کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا،  وی او اے دیوہ غلط رپورٹنگ کی روایت پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ پرامن اور محبت کرنے والے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟