پاکستان کی زمبابوے کوشکست

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرلی  ۔ بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوین الیون 49.2 اوورز میں 194 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا 59 اور پیٹر مور 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ دیگر بلے بازوں میں تاریسائی مساکندا 24، ریان مری 16، ڈونلڈ ٹریپانی 13 اور ویلنگٹن مساکدزا 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عثمان خان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 شکار کیے، حسن علی نے 3 اور شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں فخر زمان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے ہدف باآسانی 36ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ وہ 117 رنز بناکر ناٹ آ¶ٹ رہے جبکہ امام الحق 44 اور بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کا کوئی بھی بولر وکٹ نہ لے سکا۔ اننگز کی واحد وکٹ امام الحق کی صورت میں گری جو رن  آئوٹ ہوئے۔ سنچری بنانے  پر فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟