25 جون 2019
تازہ ترین
پاک جنوبی افریقہ تیسرا  ٹیسٹ میچ آج ہو گا

پاک جنوبی افریقہ تیسرا  ٹیسٹ میچ آج ہو گا

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا  ٹیسٹ آج جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔  سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز 6 وکٹ سے سرخرو ہوئے اور کیپ ٹائون ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 9 وکٹ سے فتح حاصل کی، دونوں میچز میں پاکستان ٹیم کے کمبینیشن پر کئی سوالات اٹھائے گئے، جس کے باعث جوہانسبرگ ٹیسٹ میں  3 تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ لیگ سپنر یاسر شاہ جو اس سیریز میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دئیے، ان کی جگہ شاداب خان کو میدان میں اتارا جائے گا، آئوٹ آف فارم فخرزمان کو ڈراپ کرکے محمد رضوان کو مڈل آرڈر میں آزمایا جاسکتا ہے اور فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ، ان کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کسی پیسر کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 2016 میں مد مقابل ہوئی تھیں، مہمان ٹیم اس میچ میں اپنی تاریخ کے کم ترین ٹوٹل 49 پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقہ نے یہاں گزشتہ میچ آسٹریلیا کے خلاف مارچ 2018 میں  کھیلا اور 492 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟