23 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاک بھارت میچ ،مزید ٹکٹیں فروخت کرنے کا فیصلہ

 ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپی دیکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح 20 سے 720 درہم کے درمیان ہوں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟