22 فروری 2019
تازہ ترین
پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن 2019 ختتام پذیر

پاک بحریہ کے تحت منعقدہ  کثیر الملکی بحری مشق امن 19 اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق میں 46 ممالک نے امن کے لیے ایک کے عزم کا مظاہرہ کیا جبکہ نیول شپس، ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز اور 46  ممالک کے مبصرین نے مشق میں شرکت کی، مشق میں شریک ممالک کے ہیلی کاپٹرز اور جہازوں نے فلائی پاسٹ بھی کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی جب پاک بحریہ کے جہاز معاون پر پہنچے تو نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا استقبال کیا جبکہ صدر مملکت، وزیر دفاع، مسلح افواج کی قیادت نے بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ کا جائزہ لیا، مہمان خصوصی نے اہداف پر بحری جہاز کی فائرنگ سمیت مختلف آپریشنل مشقیں دیکھیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے بڑے ایونٹ کے انعقاد پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن مشق سے خطے میں امن و سلامتی کے پاکستان کے عزم کا اعادہ ہوا، انہوں نے بڑی تعداد میں ہم خیال ممالک کی امن مشق میں شرکت کو سراہا۔ صدر نے کہا کہ امن 19نے مشترکہ کوششوں سے خطے کو مزید پرامن اور محفوظ بنانے کا راستہ دکھایا، مشترکہ بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک میں اسٹریٹجک تعاون کی ضرورت ہے۔ امن مشق کے اختتامی سیشن کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سری لنکن نیول چیف اور زمبابوے کے آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟