پاک آسٹریلیا ڈے سیریز کا شیڈول جاری

پاک آسٹریلیا ڈے سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ میں ہونے والے میچ سے ہوگا۔ سیریز کا دوسرا میچ بھی شارجہ میں 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تیسرے ون ڈے میں ٹیمیں 27 مارچ کو ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ آخری دو میچز 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟