25 جون 2019
تازہ ترین
پاک آسٹریلیا سیریز کا شیڈول فائنل نہ ہوسکا

پاک آسٹریلیا سیریز کا شیڈول فائنل نہ ہوسکا

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا، لیکن دوسری طرف بھارتی بورڈ نے آسٹریلیا کی میزبانی کے پروگرام کا اعلان کر دیا ۔ پی سی بی نے 2 میچز کی پاکستان میں میزبانی کی خواہش کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کی درخواست پر مجوزہ ترمیمی شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا رکھا ہے جس کے تحت اب سیریز 29 مارچ سے 13 اپریل تک ہوسکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ کپ سے پہلے ان آخری پانچ میچز میں بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار سابق کپتان سٹیون سمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کھیلنا چاہتی ہے،  جن پر عائد پابندی 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں 2 میچز کھیلنے پر مثبت اشارے دے رکھے ہیں تاہم حتمی فیصلہ پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میں ان کے سکیورٹی ٹیم کے دورے سے مشروط کیا گیا ۔ دوسری جانب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 24 فروری سے 13 مارچ تک 2 ٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوینٹی کی میزبانی 24 فروری کو بنگلور کرے گا۔ 27 فروری کو وشاکاپٹنم میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی طے کیا گیا ۔ ون ڈے میچز کا آغاز 2 مارچ کو حیدر آباد دکن سے ہوگا، 5 مارچ کو ناگ پور میں دوسرا میچ شیڈول ہے۔ تیسرے میچ کے لئے 8 مارچ کو رانچی کا انتخاب کیا گیا۔ چوتھا ون ڈے 10 مارچ کو موہالی میں رکھاگیا ہے۔ سیریز کا آخری میچ 13 مارچ کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کی سیریز آسٹریلوی سیرزمین پر جیت کر پہلے ہی تاریخ رقم کر چکی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟