پاکیزہ کا مشہور گیت عاطف کی آواز میں ریلیز

پاکیزہ کا مشہور گیت عاطف کی آواز میں ریلیز

گلوکار عاطف اسلم نے 46 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم  پاکیزہ کے مشہور گیت  چلتے چلتے کو دوبارہ گا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے باوجود دونوں طرف کے اداکار و گلوکار ایک دوسرے کے ممالک میں مشہور ہیں۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت کئی گلوکار بھارتی فلموں میں پابندی کے باوجود اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان بالی وڈ کے اداکار سلمان خان سمیت کئی ہدایت کاروں کی پہلی پسند بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب بھی پاکستانی گلوکار بالی وڈ فلموں کے کئی گیت گا چکے ہیں۔ عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک اور بالی وڈ فلم مترون کے لئے 1972 میں شہرہ آفاق فلم  پاکیزہ کا مشہور گیت  چلتے چلتے گایا جو کہ سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے۔ عاطف اسلم کی آواز میں گیت  چلتے چلتے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ 1972 میں لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کی فلم پاکیزہ میں یہ گیت لتا منگیشکر نے گایا تھا جس کے موسیقار غلام محمد تھے جبکہ اس گیت کو کیفی اعظمیٰ نے لکھا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟