16 نومبر 2018
 پاکستان ہاکی اوپن سیریز کا میزبان

 انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان پر مہربان ہوگئی، 14سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ  ہاکی اوپن سیریز  کی میزبانی سونپ دی۔ ہاکی کے حلقوں سے خوشخبری آگئی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14سال کے عرصے کے بعد پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹ ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی سونپ دی۔ 22 ستمبر سے 30 ستمبر تک لاہور میں شیڈول ہاکی اوپن سیریز میں اومان، بنگلہ دیش، ترکی، قازقستان، چین اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔  2004 میں پاکستان نے آخری بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق گو پاکستان ٹیم کا شمار دنیا کی ہائی پروفائل ٹیموں میں ہوتا ہے اس لئے گرین شرٹس کو ایونٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا، پی ایچ ایف حکام اپنے طور پر کوشش کر رہے ہیں کہ ہاکی اوپن سیریز میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کو ایونٹ کا حصہ بنایا جائے، اس حوالے سے فیڈریشن عہدیدار ایف آئی ایچ سے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔ ہاکی اوپن سیریز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ گیم ڈویلپمنٹ نوید عالم کے مطابق طویل عرصے کے بعد ایف آئی ایچ کی میزبانی پاکستان کو ملنا خوشی کی بات ہے۔ جس کا سہرا ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام اور پی ایچ ایف حکام کو جاتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟