22 ستمبر 2018
پاکستان گوادر کو دالیان پورٹ سٹی کی طرز پر بنانے کا خواہشمند

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے گوادراورچین کے پورٹ سٹی دالیان کو جڑواں شہرقراردینے کی تجویز دیدی۔ چین میں دورے کے دوران صادق سنجرانی اپنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ٹرین کے ذریعے بیجنگ سے دالیان پہنچے جہاںانہوں نے شہری منصوبہ بندی کے سلسلے میں منعقدہ میلے اوربندہ گاہ کے کاروباری مرکز کا دورہ کیا۔ وفدنے شہرمیں غربت مکائو منصوبے کوبھی دیکھااوربعدمیں دالیان شہرکے رہنمائوں کے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ نے ژیا ڈیرن چین کی عوامی مشاورتی کانفرنس کے لیانگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔دالیان کے رہنماوں نے چیئرمین سینیٹ کی شخصیت اورلباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جوان قیادت دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کوتقویت دینے میں فعال کردارادا کر سکتی ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ گوادر کو موثر پورٹ سٹی بنانے میں ہم دالیان کے تجربات سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادرسی پیک کا ایک گیٹ وے ہے اوراسی وجہ سے بلوچستان کے لوگوں کامعیارزندگی بدل جائیگا۔ جلد ہی یہ علاقہ خطے کی سمندرکے ذریعے ہونیوالے نقل وحمل کامرکزبن جائیگا۔ چیئرمین سینٹ نے عوامی سطح پرروابط کوبڑھانے کیلیے تعلیم،سائنس اورٹیکنالوجی سمیت ثقافت اوردیگرشعبوں میں باہمی تعاون کوفروغ دینے پرزوردیا اور کہا کہ اقتصادی وتجارتی روابط اور نئی بلندیوں پرلیجانے کیلئے ہمیں نئے مواقع پیدا کرناہونگے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟