پاکستان کے میزائل پروگرام کی نگرانی شروع

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے حالیہ کروز میزائل کے کامیاب تجربے اور میزائل ٹیکنالوجی کی بڑھتی صلاحیتوں نے اوباما انتظامیہ کو پریشان کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابق امریکہ نے گزشتہ ہفتے اس حوالے سے 7کمپنیوں کو بلیک لسٹ بھی کیا تھا ۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی میزائلوں کی بڑھتی رینج اور ان کی مختلف نوعیت کی صلاحیتوں نے اوباما انتظامیہ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ ادھر امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے جوہری سلامتی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان، روس اور شمالی کوریا کی الٹی چالوں سے جوہری جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ان اقدامات سے علاقائی تنازعات میں ایٹم بم کے استعمال کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے نئی آنیوالی ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ان خطرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کرے ۔ بائیڈن نے کہا  اوباما انتظامیہ نے اس حوالے سے بھر پور کوششیں کی ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟