22 مارچ 2019
تازہ ترین
 پاکستان کے معاشی اشاریئے تسلی بخش نہیں، فچ

انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ملکی معاشی اشاریئے تسلی بخش نہیں۔ شرح سود میں اضافے اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کو قابو میں رکھنے میں مدد ملے گی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کے ذیلی ادارے فچ سلوشنز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 19-2018 میں شرح سود میں مزید اضافے کی توقع نہیں، سال 2018  میں پہلے ہی شرح سود 4.25  فیصد سے 10 فیصد پر پہنچا دیا گیا تھا، جس سے مہنگائی میں اضافے کی شرح 6  فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ فچ کا کہنا ہے کہ رواں بجٹ میں مالیاتی خسارہ 6  فیصد جبکہ معاشی شرح نمو میں سست روی کی وجہ سے محصولات میں کمی دیکھی جاسکتی ہے، فچ کے مطابق آنے والے مہنیوں میں حکومت آئی ایم ایف کی فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے اپنے اخراجات میں کمی کر سکتی ہے۔ فچ کا مزید کہنا ہے کہ جاری کھاتوں کے خسارے، روپے کی قدر میں کمی اور غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر کی وجہ سے پاکستانی معیشت کا رجحان غیر مستحکم ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟