31 مئی 2020
تازہ ترین
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی  واقع

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی  واقع

رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی جس کے بعد ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرسے بھی گر کر 14 ارب 85 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 8 ارب 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 96 لاکھ  ڈالر اضافے  سے 6 ارب 54 کروڑ 43  لاکھ  ڈالر کی سطح پر ہیں۔ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟